تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں بس۔ڈی سی ایم وین متصادم۔ 15 افراد زخمی

تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 15افرادزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کی محبوب نگر۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 15افرادزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کی محبوب نگر۔

متعلقہ خبریں
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
شاد نگر اور محبوب نگر اسٹیشنوں پر ٹرینوں کو روکنے پر زور: مرکزی وزیر کشن ریڈی
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات میں شب قدر کی محفل، مولانا صابر پاشاہ قادری کے خطاب نے دل جیت لیے

بورڈی پلی شاہراہ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب آرٹی سی بس۔ڈی سی ایم وین سے متصادم ہوگئی۔زخمیوں میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے۔

اس حادثہ کے ساتھ ہی بس میں آگ لگ گئی تاہم بس میں سواردیگر مسافرین نیچے اترنے میں کامیاب ہوگئے جس کے نتیجہ میں ان کی جان بچ گئی۔

زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طورپر جڑچرلہ کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہاتھا۔اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کرآگ پر قابو پایا۔