تلنگانہ
بس، درخت سے ٹکراگئی، مسافرین معمولی زخمی
تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بعض مسافرین معمولی زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بعض مسافرین معمولی زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے پدمانگر گاوں میں اُس وقت پیش آیا جب آرٹی سی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیااوریہ بس سڑک کے کنارے درخت سے ٹکراگئی۔
یہ بس سدی پیٹ سے ویمل واڑہ کی سمت صبح میں جارہی تھی۔مسافرین نے الزام لگایا کہ ڈرائیور کی لاپرواہی کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔
حادثہ کے وقت بس میں 35 مسافرین سوارتھے۔