کناڈا: فوجی اڈے پر زبردست دھماکے اور آگ لگنے سے 7 فوجیوں کی موت
فوجی ذرائع کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ ممکنہ طور پر فوجی مشق کے دوران گیس کی پائپ لائن یا گیس کے کنویں سے کسی گولے یا دھماکہ خیز مادے کے ٹکرانے کے سبب پیش آیا، جس سے زوردار دھماکہ ہوا اور تیز ہواؤں کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی۔
اوٹاوا: کناڈا کے صوبے البرٹا میں واقع وین رائٹ فوجی اڈے پر براہ راست گولہ باری کی تربیت کے دوران ہوئے زبردست دھماکے اور اس کے بعد لگی آگ میں کم از کم 7 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 10 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
فوجی ذرائع کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ ممکنہ طور پر فوجی مشق کے دوران گیس کی پائپ لائن یا گیس کے کنویں سے کسی گولے یا دھماکہ خیز مادے کے ٹکرانے کے سبب پیش آیا، جس سے زوردار دھماکہ ہوا اور تیز ہواؤں کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی۔
صوبہ البرٹا کی وزیر اعلیٰ ڈینیئل اسمتھ نے ‘ایکس’ پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے سے ان کے کئی فوجی اہلکار متاثر ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم مارک کارنی نے بھی اس حادثے کو ‘سنگین’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور مقامی حکام صورت حال سے نمٹنے کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں۔
وزیر دفاع ڈیوڈ میک گنٹی نے اسے حالیہ برسوں کے سب سے بڑے سانحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوج اور محکمہ دفاع آنے والے دنوں میں اس حادثے کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کریں گے۔