حیدرآباد

پینے کے پانی کے بے جا استعمال پر حیدرآباد واٹر بورڈ کی سخت کارروائی

حیدرآباد واٹر بورڈ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے علم میں پینے کے پانی کے ضیاع یا بے جا استعمال کا کوئی واقعہ آئے تو متعلقہ تصاویر، ویڈیوز واقعے کے مقام اور مکمل پتے کے ساتھ واٹر بورڈ کے واٹس ایپ نمبر 99499 30003 پر اطلاع دیں

  • جوبلی ہلز کے فور فادرز پب پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد
  • پینے کے پانی کا کنکشن منقطع
  • کمرشیل واٹر ٹینکروں کے ذریعے پانی کی سربراہی بھی بند
  • پانی ضائع کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی واٹر بورڈ

حیدرآباد: شہر میں پینے کے پانی کے ضیاع اور بے جا استعمال کو روکنے کے لیے حیدرآباد واٹر بورڈ نے سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ اسی سلسلے میں جوبلی ہلز سرکل کے جوبلی ہلز وارڈ میں روڈ نمبر 45، پلاٹ نمبر 872 پر واقع فور فادرز پب (Fore Fathers Pub) کے خلاف پانی کے غلط استعمال کی شکایت موصول ہونے پر واٹر بورڈ کے عہدیداروں نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔

معائنے کے بعد پانی کے بے جا استعمال کی تصدیق ہونے پر پب انتظامیہ پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ پینے کے پانی کا کنکشن منقطع کر دیا گیا اور واٹر بورڈ کے فلنگ اسٹیشن سے کمرشیل واٹر ٹینکروں کے ذریعے فراہم کیے جانے والے پانی کی سربراہی بھی روک دی گئی۔

آئندہ موسمِ گرما میں پانی کی دستیابی پر دباؤ بڑھنے کے امکانات کے پیش نظر واٹر بورڈ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پانی کے ہر قطرے کو احتیاط سے استعمال کریں۔ خاص طور پر ہوٹلوں، ریستورانوں، پبوں اور دیگر تجارتی اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پینے کے پانی کو ضائع نہ کریں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

واٹر بورڈ نے خبردار کیا ہے کہ پانی کے بے جا استعمال کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے عائد کرنے کے ساتھ پانی کے کنکشن منقطع کرنے جیسے سخت اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

پانی کے بے جا استعمال کی اطلاع دیں: واٹر بورڈ کی اپیل

حیدرآباد واٹر بورڈ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے علم میں پینے کے پانی کے ضیاع یا بے جا استعمال کا کوئی واقعہ آئے تو متعلقہ تصاویر، ویڈیوز، افراد یا اداروں کی تفصیلات، واقعے کے مقام اور مکمل پتے کے ساتھ واٹر بورڈ کے واٹس ایپ نمبر 99499 30003 پر اطلاع دیں۔

اس کے علاوہ واٹر بورڈ کے کسٹمر کیئر نمبر 155313 پر بھی شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں۔

واٹر بورڈ نے واضح کیا ہے کہ موصول ہونے والی شکایات کی موقع پر جانچ کی جائے گی اور خلاف ورزی ثابت ہونے پر قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اطلاع دینے والے افراد کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

واٹر بورڈ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پینے کے پانی کے تحفظ اور اس کے محتاط استعمال کو یقینی بنانے میں اپنا تعاون پیش کر