جرائم و حادثات

گچی باؤلی میں ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر کار میں آتشزدگی، مسافر محفوظ

یہ حادثہ آئی ایس بی روڈ پر ماروتی سوزوکی شو روم کے قریب پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق، کار تیز رفتاری سے جارہی تھی کہ اچانک ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی آگ کی لپیٹ میں آگئی۔

حیدرآباد: شہر کے گچی باؤلی علاقے میں ایک تیز رفتار کار سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس کے بعد کار میں آگ لگ گئی۔ تاہم، کار میں سوار افراد نے بروقت باہر نکل کر اپنی جان بچالی اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

یہ حادثہ آئی ایس بی روڈ پر ماروتی سوزوکی شو روم کے قریب پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق، کار تیز رفتاری سے جارہی تھی کہ اچانک ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی آگ کی لپیٹ میں آگئی۔

کار میں آگ لگتے ہی اس میں سوار افراد فوراً باہر نکل آئے، جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ کے باعث کار کو شدید نقصان پہنچا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حادثے کے وقت ڈرائیور کے نشے میں ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ تاہم، اس کی سرکاری تصدیق ہونا باقی ہے۔

حادثے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات سے متعلق مزید معلومات کا انتظار ہے۔