قومی

ترنگے سے اونچا اسلامی پرچم، امام مسجد کے خلاف کیس درج

ترنگے سے اونچا اسلامی پرچم (سبز پرچم) لہرانے پر یہاں کی ایک مسجد کے امام 37 سالہ امتیاز احمد کے خلاف پولیس نے کیس درج کرلیا۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

 کوشمبی(یوپی) (پی ٹی آئی) ترنگے سے اونچا اسلامی پرچم (سبز پرچم) لہرانے پر یہاں کی ایک مسجد کے امام 37 سالہ امتیاز احمد کے خلاف پولیس نے کیس درج کرلیا۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

سرکل آفیسر ابھیشیک سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 31  اگست کو سندیپن گھاٹ پولیس اسٹیشن علاقہ میں رپورٹ ہوا۔ مرادگنج آؤٹ پوسٹ انچارج سب انسپکٹر اجیت سنگھ نے پٹرولنگ کے دوران دیکھا کہ مرادگنج ٹاؤن کی ایک مسجد کے مینار پر سبز پرچم‘ ترنگے سے بھی بلند لہرارہا ہے۔ سبز پرچم کو فوری ہٹادیا گیا۔