تلنگانہ

تلنگانہ میں ذات پات کی مردم شماری کا کام 70 فیصد مکمل: راہول گاندھی

گاندھی نے کہا، "ہماری حکومت نے تلنگانہ میں ذات پر مبنی مردم شماری کا 70 فیصد سے زیادہ کام مکمل کر لیا ہے۔ جلد ہی حکومت کے پاس پوری ریاست کا تفصیلی ڈیٹا ہوگا، جسے ہم پالیسیاں بنانے اور سماجی انصاف کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کریں گے۔"

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے سماجی انصاف کے لیے ذات پات کی مردم شماری کو ضروری قرار دیتے ہوئے بدھ کو کہا کہ تلنگانہ حکومت نے ذات پات کی مردم شماری کا 70 فیصد کام مکمل کر لیا ہے اور جلد ہی اس کام کو مکمل کرلیا جائے گی۔

متعلقہ خبریں
مودی، ذات پات پر مبنی مردم شماری زبان پر لانے سے تک ڈرتے ہیں : راہول گاندھی
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات

گاندھی نے کہا، "ہماری حکومت نے تلنگانہ میں ذات پر مبنی مردم شماری کا 70 فیصد سے زیادہ کام مکمل کر لیا ہے۔ جلد ہی حکومت کے پاس پوری ریاست کا تفصیلی ڈیٹا ہوگا، جسے ہم پالیسیاں بنانے اور سماجی انصاف کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کریں گے۔”

انہوں نے کہا، "ذات کی مردم شماری بہت سے اہم اقدامات میں سے پہلا قدم ہے جو آئندہ چند دہائیوں میں مجموعی ترقی کے لیے منصوبہ بندی میں مددگار ثابت ہوگا۔ اسی لیے میں بار بار ملک میں ایک جامع ذات کی مردم شماری کا مطالبہ کر رہا ہوں۔ تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے راستہ دکھایا ہے، قومی سطح پر بھی ہم ایک جامع ذات کی مردم شماری کرائیں گے۔