آندھراپردیش

چندرابابو کی سنگاپور ادارہ کے ڈپٹی ایگزیکٹو چیئرمین سے ملاقات۔ اے آئی ریسرچ اور انوویشن سنٹرس کے قیام کے لیے تعاون کی اپیل

انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ اے آئی سنگاپور ادارہ آندھرا پردیش کی یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ اشتراک میں کام کرے۔ طلبہء کے لیے اے آئی تربیتی پروگرام، ایکسچینج پروگرامس اور اسکل ڈیولپمنٹ ماڈیولس پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو سنگاپور کے سرکاری دورہ پر ہیں، جس کا مقصد ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور مصنوعی ذہانت کے شعبہ کو فروغ دینا ہے

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج میں مصنوعی ذہانت پر قومی سمینار
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

اسی عزم کے تحت، انہوں نے دورہ کے تیسرے دن اے آئی سنگاپور ادارہ کے ڈپٹی ایگزیکٹو چیئرمین موہن کنکن ولا سے ملاقات کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ریاست میں اے آئی ریسرچ اور انوویشن سنٹرس کے قیام کے لیے تعاون کی اپیل کی۔

انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ اے آئی سنگاپور ادارہ آندھرا پردیش کی یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ اشتراک میں کام کرے۔ طلبہء کے لیے اے آئی تربیتی پروگرام، ایکسچینج پروگرامس اور اسکل ڈیولپمنٹ ماڈیولس پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان خاص طور پر صحت، زراعت، تعلیم، اور شہری خدمات کے شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ساتھ ہی، جدید ٹکنالوجی، ڈیپ ٹیک، اور اے آئی شعبہ میں دستیاب مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چندرابابو نے ایس بی اے انجینئرنگ کمپنی کے سینئر نائب صدر جان لن ولین سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے ریاست میں ایرپورٹس کی تعمیر و ترقی سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلیٰ نے انہیں خانگی عوامی شراکت داری ماڈل کے تحت نئے ایئرپورٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

وزیر اعلیٰ نے ریاستی حکومت کی نئی صنعتی پالیسیوں پر بھی روشنی ڈالی اور زور دیا کہ ہوابازی کے شعبہ میں موجود بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کمپنی آندھرا پردیش میں دورہ کر کے سرمایہ کاری پر غور کرے۔ اس پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے، کمپنی نے جلد ہی اپنے نمائندوں کو ریاست بھیجنے کا وعدہ کیا۔

چندرابابو نائیڈو کا یہ دورہ ریاست کو عالمی سطح پر ٹکنالوجی اور سرمایہ کاری کے میدان میں مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم مانا جا رہا ہے۔