مولانا آزاد کی یوم پیدائش، چندرابابو کا خراج
اسی موقع پر ریاستی وزیر آئی ٹی نارا لوکیش نے بھی مولانا آزاد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا آزاد نے اپنی انقلابی اصلاحات کے ذریعہ ملک میں تعلیمی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔
حیدرآباد: ملک کے پہلے وزیرتعلیم مولانا ابوالکلام آزادکے یوم پیدائش کے موقع پر اے پی کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا آزاد نے اپنے اصلاحات کے ذریعہ ملک کے تعلیمی نظام کی بنیاد رکھی اور آزادی کی جدوجہد میں ایک عظیم مجاہد کے طور پر نمایاں کردار ادا کیا۔
وزیراعلیٰ نے یاد دلایا کہ آزادی کے بعد مولانا ابوالکلام آزاد ملک کے پہلے وزیرِ تعلیم رہے اور تعلیم، سائنس اور ٹکنالوجی کے فروغ کے لئے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ چندرابابو نائیڈو نے ریاست کے عوام کو قومی یومِ تعلیم اور اقلیتی بہبود کے دن کی مبارکباد پیش کی۔
اسی موقع پر ریاستی وزیر آئی ٹی نارا لوکیش نے بھی مولانا آزاد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا آزاد نے اپنی انقلابی اصلاحات کے ذریعہ ملک میں تعلیمی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔
آندھرا پردیش حکومت کی جانب سے آج یوم اقلیتی بہبود سرکاری طور پر منایا جا رہا ہے۔