جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کا چیف منسٹر، ربر اسٹامپ ہوگا : التجا مفتی

پی ڈی پی قائد التجا مفتی نے ہفتہ کے دن کہا کہ جموں وکشمیر میں بننے والی حکومت ”بے دانت شیر“ہوگی اور اس کا چیف منسٹر ”ربراسٹامپ“ اور ایک ”بلدیہ“ کا ”گلوریفائیڈ میئر“ ہوگا۔ جموں وکشمیر میں 8 اکتوبر کو نتائج کے بعد نئی حکومت بننے والی ہے۔

سری نگر(پی ٹی آئی) پی ڈی پی قائد التجا مفتی نے ہفتہ کے دن کہا کہ جموں وکشمیر میں بننے والی حکومت ”بے دانت شیر“ہوگی اور اس کا چیف منسٹر ”ربراسٹامپ“ اور ایک ”بلدیہ“ کا ”گلوریفائیڈ میئر“ ہوگا۔ جموں وکشمیر میں 8 اکتوبر کو نتائج کے بعد نئی حکومت بننے والی ہے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع

التجا نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر 5 ارکان ِ اسمبلی کو ”نامزد“ کریں گے اور چیف سکریٹری کارروائی چلانے کے قواعد بدلے گا جس سے ظاہر ہے کہ نئی حکومت ایسا شیر ہوگی جس کے منہ میں دانت نہیں ہوں گے۔ حکومت ِ ہند‘ جموں و کشمیر سے اور کتنی اتھاریٹی اور خوداختیاری چھینے گی؟۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سربراہ محبوبہ مفتی کی لڑکی التجا نے ضلع اننت ناگ کے بیچ بہارا سے اسمبلی الیکشن لڑا ہے۔ چیف سکریٹری کے تعلق سے التجا کے ریمارکس سے ایک دن قبل نیشنل کانفرنس قائد عمر عبداللہ نے جمعہ کو دعویٰ کیا تھا کہ انہیں سکریٹریٹ سے جانکاری ملی ہے کہ ایل جی اڈمنسٹریشن کچھ کرنے والا ہے۔

بی جے پی‘ جموں وکشمیر میں واضح طورپر اپنی ہار تسلیم کرچکی ہے۔ چیف سکریٹری کو حکومت کے بزنس رولس تبدیل کرنے کے کام پر لگایا جانے والا ہے تاکہ چیف منسٹر یا منتخبہ حکومت کے اختیارات گھٹ جائیں اور ایل جی کو منتقل ہوجائیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے عمرعبداللہ کے دعویٰ کو گمراہ کن اور ہوائی باتیں قراردے کر مسترد کردیا۔ انہو ں نے جمعہ کے دن ایکس پر کہا کہ ایسی کوئی تجویز سرے سے ہے ہی نہیں۔ جموں وکشمیر میں 10 سال کے وقفہ کے بعد یکم اکتوبر کو اسمبلی الیکشن کے تینوں مرحلے مکمل ہوگئے۔ نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو ہونے والا ہے۔