حیدرآباد

چیف منسٹر ریونت ریڈی کی بعض مرکزی وزراء سے ملاقات

سنگاپورمیں وہ سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے اور ریاست میں تعمیر کئے جانے والے اسٹیڈیمس کے امور کے سلسلہ میں سنگاپور اسپورٹس یونیورسٹی کا دورہ کریں گے۔

حیدرآباد: وزیر اعلی تلنگانہ ریونت ریڈی جو قومی دارالحکومت نئی دہلی میں ہیں، نے آج بعض مرکزی وزراء سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران ریاست کے پراجکٹس کی منظوری، ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈس جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعدازاں وہ 6 روزہ دورہ پر سنگاپور اور داوس کے لئے روانہ ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی روانہ
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ

سنگاپورمیں وہ سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے اور ریاست میں تعمیر کئے جانے والے اسٹیڈیمس کے امور کے سلسلہ میں سنگاپور اسپورٹس یونیورسٹی کا دورہ کریں گے۔

 بعدازاں وہ داوس میں عالمی معاشی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ ریونت ریڈی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے مختلف تجارتی اداروں کے ذمہ داروں سے ملاقات کریں گے۔