قومی

مودی اور فوجی سربراہ کے درمیان اختلافات کی خبر؟

ہندوستانی فوج نے چہارشنبہ کے دن سوشل میڈیا پر پاکستانی ہینڈلس کی طرف سے پھیلائی جانے والی اس ایک جانکاری کو خارج کردیا کہ وزیر اعظم مودی ہندوستانی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل دھیرج سیٹھ کو ہٹادینے والے ہیں فوج نے کہاکہ یہ دعوی من گھڑت ہے اور پاکستانی سوشل میڈیا اکاونٹس نے بدنیتی سے اسے پھیلایا تاکہ فوج کے اندر اختلافات کا گمراہ کن تاثر پیدا ہو۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) ہندوستانی فوج نے چہارشنبہ کے دن سوشل میڈیا پر پاکستانی ہینڈلس کی طرف سے پھیلائی جانے والی اس ایک جانکاری کو خارج کردیا کہ وزیر اعظم مودی ہندوستانی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل دھیرج سیٹھ کو ہٹادینے والے ہیں فوج نے کہاکہ یہ دعوی من گھڑت ہے اور پاکستانی سوشل میڈیا اکاونٹس نے بدنیتی سے اسے پھیلایا تاکہ فوج کے اندر اختلافات کا گمراہ کن تاثر پیدا ہو۔

ایکس پر انڈین آرمی فیکٹ چیک نے کہاکہ پاکستان سے جڑے پروپگینڈہ اکاونٹس فیک دعوی پھیلارہے ہیں کہ وزیراعظم نریندر مودی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مبینہ طور پر منہ کھولنے پر ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل دھیرج سیٹھ کو ہٹادینے کی تیاری میں ہیں۔ ہندوستانی فوجی عہدیداروں سے کہاگیاہے کہ وہ جنرل کے احکامات نہ مانیں۔

ہندوستانی فوج نے کہاکہ یہ دعوی من گھڑ ت ہے اور بدنیتی سے اسے پوسٹ کیاگیا ہے۔ کہاجاتاہے کہ ہندوستان کے خلاف پاکستان کی ڈیجیٹل جہاد مہم تیز ہوگئی ہے۔ فیک نیوز پھیلانے والوں نے ملک کی سیکوریٹی فورسس اور مرکزی حکومت کو بدنام کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ گزشتہ دو ہفتہ میں پاکستان میں 5000 سوشل میڈیا اکاونٹس بنائے گئے جن کا مقصد غلط جانکاری پھیلانا اور تشدد کے لیے اکسانا ہے۔

انٹلی جنس بیورو (آئی بی) کے ایک عہدیدار نے کہاکہ ان اکاونٹس کا اچانک پھیلاو جاریہ ایس آئی آر احتجاج سے جڑا ہے۔ ان پوسٹس میں توجہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے اقدامات پر دی جارہی ہے۔ فیک دعوی کیا جارہاہے کہ پولیس فائرنگ کررہی ہے‘لاٹھی چارج کررہی ہے اور آنسو گیاس شل برسارہی ہے۔

آئی بی کے عہدیدار نے کہاکہ مقصد نوجوانوں کو بھڑکانے کا ہے۔ تشدد اگر بھڑکا تو پولیس کارروائی کرنے پر مجبور ہوجائے گی جس کا سلسلہ وار رد عمل سارے ملک میں ہوگا۔