قومی

جنترمنتر کو لے کر راہول گاندھی کا بڑا اعلان

کانگریس قائد راہول گاندھی نے کاکروچ جنتاپارٹی قائدین سوروداس اور آشوتوش رانکا کو عدالتی تحویل میں بھیجے جانے کے بعد آج مودی حکومت کو نشانہ تنقید بنایا۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) کانگریس قائد راہول گاندھی نے کاکروچ جنتاپارٹی قائدین سوروداس اور آشوتوش رانکا کو عدالتی تحویل میں بھیجے جانے کے بعد آج مودی حکومت کو نشانہ تنقید بنایا۔

انہوں نے کہاکہ پُر امن احتجاج میں جنتر منتر پر ترنگا لہرانا جرم نہیں ہے۔ نوجوانوں کو اس کے لیے جیل بھیجنا بزدلی ہے۔

راہول گاندھی نے یہ بھی کہاکہ جنتر منتر ہندوستان کے عوام کا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ ہم اسے دوبارہ حاصل کرلیں گے۔