حیدرآباد

یونیورسٹی آف حیدرآباد کے طلبا میں تصادم

حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی (ایچ سی یو) کی طلبہ یونینوں کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا جس میں بعض طلبا زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی (ایچ سی یو) کی طلبہ یونینوں کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا جس میں بعض طلبا زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
یونیورسٹی آف حیدرآباد کے 3 سابق طلباء تلنگانہ اسمبلی کیلئے منتخب

ذرائع کے مطابق گذشتہ شب اے بی وی پی کے زیر اہتمام ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں کسی مسئلہ پر اے بی وی پی اور ایس ایف آئی تنظیموں کے کارکن ایک دوسرے سے متصادم ہوگئے۔

ایک دوسرے پر کئے گئے اس حملہ میں بعض طلبا زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔ واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

a3w
a3w