سوشیل میڈیا

10ویں جماعت کی طالبہ نے اسکول کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگادی، وائرل ویڈیو

احمد آباد (گجرات) سے ایک دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے جہاں ایک 16 سالہ طالبہ نے اسکول کی عمارت کی چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کر لی۔ یہ افسوسناک واقعہ شہر کے نَو رنگ پورہ علاقہ میں واقع سوم للت اسکول میں پیش آیا۔

احمد آباد (گجرات) سے ایک دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے جہاں ایک 16 سالہ طالبہ نے اسکول کی عمارت کی چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کر لی۔ یہ افسوسناک واقعہ شہر کے نَو رنگ پورہ علاقہ میں واقع سوم للت اسکول میں پیش آیا۔ پورا منظر اسکول میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے، جس کی بنیاد پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ واقعہ جمعرات کو دوپہر کے وقت اس وقت پیش آیا جب اسکول میں لنچ بریک جاری تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ مذکورہ طالبہ دوپہر تقریباً ساڑھے 12 بجے اسکول کی چوتھی منزل کی بالکونی میں چابی کا چھلہ ہاتھ میں گھماتے ہوئے ٹہل رہی تھی۔ اچانک اس نے بالکونی کی ریلنگ پار کی اور نیچے چھلانگ لگا دی۔ اس کے ساتھ موجود کچھ سہیلیوں نے اسے روکنے کی کوشش کی، مگر کامیاب نہ ہو سکیں۔

طالبہ کے چھلانگ لگانے کے فوری بعد اسکول میں افراتفری پھیل گئی۔ دیگر طالبات اور اساتذہ بالکونی کی جانب دوڑ پڑے۔ سب شدید صدمہ میں تھے اور کسی کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا۔ اسکول انتظامیہ نے فوری طور پر زخمی طالبہ کو نزدیکی نِدھی اسپتال منتقل کیا، جہاں اسے آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔ بعد ازاں افراد خاندان نے اسے بہتر علاج کے لئے ایک اور اسپتال میں منتقل کیا مگر تمام کوششیں ناکام رہیں اور علاج کے دوران طالبہ نے دم توڑ دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور طالبہ کی خودکشی کی وجہ ابھی واضح نہیں ہو پائی ہے۔ تاہم پولیس تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔ افراد خاندان اور ساتھی طلبہ سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔