تلنگانہ

کلکٹر میدک عام آدمی کی طرح سرکاری اسپتال پہنچ گئے

انہوں نے اپنی سرکاری گاڑی کو اسپتال سے تقریبا ایک کلومیٹرپہلے ٹہرایا اوراچانک اسپتال پہنچ کرمعائنہ کیا۔انہوں نے اسپتال کے اسٹاف کی کارکردگی، ان کی حاضری، رجسٹرس اور دیگر تفصیلات بھی حاصل کیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے میدک ضلع کے کلکٹرراہول راج رات دیرگئے عام آدمی کی طرح اچانک سرکاری اسپتال پہنچ گئے۔

متعلقہ خبریں
ہر عورت کو مالی نظم و ضبط کی پیروی کرنی چاہیے: ضلعی کلکٹر ڈاکٹر ستیہ سارادا
آلودہ پانی کا معاملہ، میدک میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں جھڑپ
رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کا اختتام روحانی تزک و احتشام کے ساتھ تکمیل،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
نرمل اربن منڈل ایجوکیشن آفیسر ناگیشور راؤ برخاست، اردو میڈیم اسکول کے طلبہ منتقلی معاملہ میں بڑی کارروائی
بوہرہ کمیونٹی میں ہر گھر میں حافظ قرآن بنانے کا ہدف اور معاشرہ ، تعلیم و صحت پر توجہ،ڈاکٹر الیاس نجمی

انہوں نے بعد ازاں اپنا تعارف وہاں موجود اسٹاف سے کروایا اور رامائم بلدیہ کے حدود کے اس کمیونٹی ہیلت سنٹرکی تفصیلات حاصل کیں۔

انہوں نے اپنی سرکاری گاڑی کو اسپتال سے تقریبا ایک کلومیٹرپہلے ٹہرایا اوراچانک اسپتال پہنچ کرمعائنہ کیا۔انہوں نے اسپتال کے اسٹاف کی کارکردگی، ان کی حاضری، رجسٹرس اور دیگر تفصیلات بھی حاصل کیں۔


انہوں نے وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ساتھ ہی انہوں نے مریضوں سے بھی بات کی اور علاج کے بارے میں ان سے چند سوالات کئے۔