حیدرآباد کو عالمی شہر کے طور پر فروغ دینے کا عزم
ریونت ریڈی نے کہا حیدرآباد ایک عالمی شہر ہے، جو نیویارک، لندن اور ٹوکیو جیسے چند بہترین شہروں سے مقابلہ کررہا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ امریکن پروگریسیو تلگو اسوسی ایشن نے اپنی پہلی اور سب سے بڑی عالمی تلگو این آر آئی بزنس کانفرنس کے لیے حیدرآباد کا انتخاب کیا۔
حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا حیدرآباد ایک کاسموپولیٹن شہر کے طور پر ترقی کر رہا ہے۔ عوامی حکومت، حیدرآباد کو عالمی شہر کے طور پر ترقی دینے کے لئے پر عزم ہے اور اس کیلئے ہر موقع سے استفادہ کر رہی ہے۔ شہر میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔
آج اے پی ٹی اے کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا ہم اے پی ٹی اے کو تمام شعبوں میں مواقع میسر کریں گے۔ تلنگانہ سنیما، کاروبار اور سیاست سمیت کسی بھی شعبوں میں بے مثال مواقع کا مرکز ہے۔ ریا ستی حکومت میگا پروجیکٹس پر عمل کر رہی ہے –
موسیٰ ندی کی بحالی، میٹرو ریل کی توسیع، فیوچر سٹی، آرٹیفشیل ِانٹلیجنس سٹی، اسکل یونیورسٹی، اسپورٹس یونیورسٹی، ای وی ہب، گرین انرجی ہب، ریجنل رنگ روڈ سے تلنگانہ میں بڑے پیمانہ پر سرمایہ کاری حاصل ہونے کی توقع ہے اور اس سے تیز رفتار ترقی ممکن ہے اس ترقی سے بہت سے لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہونگے چیف منسٹر نے کہا میری حکومت واضح پالیسی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔
میں ہر اس شخص کو تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں جو ریاست کی ترقی اور خوشحالی میں شیراکت دار بننا چاہتا ہے۔ میں آپ سب سے ریاست تلنگانہ کی ترقی میں شراکت دار کے طور پر شامل ہونے کی اپیل کر رہا ہوں۔میں آپ لوگوں سے خواہش کر رہا ہوں سرمایہ کے ساتھ آئیں اور صنعتیں لگائیں، چیف منسٹر ہائی ٹیکس میں تلگو این آر ایز کی اے پی ٹی اے کٹالسٹ گلوبل بزنس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا حیدرآباد ایک عالمی شہر ہے، جو نیویارک، لندن اور ٹوکیو جیسے چند بہترین شہروں سے مقابلہ کررہا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ امریکن پروگریسیو تلگو اسوسی ایشن نے اپنی پہلی اور سب سے بڑی عالمی تلگو این آر آئی بزنس کانفرنس کے لیے حیدرآباد کا انتخاب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ ایک ایسی ریاست ہے جس میں بہت سارے مواقع ہیں۔ یہاں کا بنیادی ڈھانچہ دنیا کے بہترین ڈھانچوں میں سے ایک ہے۔ آپ ان مواقع کو تلاش کر سکتے ہیں۔
ہم آپ کی ہر طرح کی حمایت اور حوصلہ افزائی کریں گے۔ چیف منسٹر نے کہا آپ تلنگانہ آئیں، اپنی سرمایہ کاری، کاروباری منصوبوں اور صنعتوں کے ساتھ آئیں۔ یہ ہماری حکومت ہے۔ یہاں آپ کو سنگل ونڈو کلیئرنس کے ذریعہ آپ کی مدد کی جایگی۔
ہم پہلے ہی سیاحتی پالیسی کا اعلان کر چکے ہیں۔ ریونت ریڈی نے کو بتایاکہ کابینہ نے توانائی پالیسی کو منظوری دے دی ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری تلنگانہ میں پوری طرح سے محفوظ ہے۔ انہوں نے ان سے کہا کہ یہاں امن و امان کی صورتحال بہترہے اس لئے آپ ریاست کی ترقی میں شراکت دار بنیں۔