حیدرآباد

ماہانہ فاتحہ سراج المجذوبین حضرت برہنہ شاہ رحمۃ اللہ علیہ کا انعقاد

تولیتی انتظامی کمیٹی کے زیر اہتمام سراج المجذوبین حضرت سید خواجہ حسن برہنہ شاہ رحمۃ اللہ علیہ کی ماہانہ فاتحہ کی تقریب ہفتہ 21/ ستمبر مطابق 17/ ربیع المنور کو منعقد کی جائے گی۔

حیدرآباد: تولیتی انتظامی کمیٹی کے زیر اہتمام سراج المجذوبین حضرت سید خواجہ حسن برہنہ شاہ رحمۃ اللہ علیہ کی ماہانہ فاتحہ کی تقریب ہفتہ 21/ ستمبر مطابق 17/ ربیع المنور کو منعقد کی جائے گی۔ یہ تقریب بحسن نگرانی حضرت مولانا قاضی ابواللیث شاہ محمد غضنفر علی قریشی، صدر نشین تولیتی انتظامی کمیٹی درگاہ شریف کے زیر اہتمام ہوگی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں غیر قانونی پانی کی موٹرز کے خلاف کارروائی، 64 موٹریں ضبط
اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے جمعیة علماءکی جدوجہد ناقابل فراموش:حافظ پیر خلیق احمد صابر
ڈاکٹروں کی کوتاہی یا جرم؟ مریض کی موت پر اہل خانہ کا احتجاج
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ
اساتذہ اخلاص و محبت کے ساتھ تعلیم دیں، اصلاح صرف سختی سے ممکن نہیں – تربیتی کیمپ میں علما کا خطاب

پروگرام کا آغاز نماز مغرب کے بعد جماعت محبوب اللہ کی جانب سے قصیدہ بردہ شریف کی پیشکش سے ہوگا، جس کے بعد نماز عشاء محفل نعت کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس محفل میں سما نشید گروپ کے اراکین، جناب سید عمران مصطفٰی حسینی، جناب ارباز ہاسمانی قادری، اور دیگر نعت و منقبت کے نذرانے پیش کریں گے۔

بعد ازاں، حلقہ ذکر کا انعقاد حضرت مولانا قاضی اسد ثنائی کی نگرانی میں ہوگا، جس میں دعا و سلام کے ساتھ بارگاہ حضرت سراج المجذوبین میں غلاف مبارک پیش کیا جائے گا۔ زائرین اور حاضرین کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

مہمانان خصوصی میں ابو عمار حضرت مولانا عرفان اللہ شاہ نوری سیفی اور قاری غوث محی الدین قادری شامل ہوں گے۔ محفل کا آغاز نور القراء حضرت مولانا حافظ و قاری محمد نور نقشبندی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوگا۔

تولیتی انتظامی کمیٹی کے اراکین نے عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے تاکہ یہ روحانی محفل کامیاب بنائی جا سکے۔