حیدرآباد

گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران کار کی ٹکر سے کانسٹبل زخمی (خوفناک ویڈیو)

گاڑیوں کی تلاشی کے دوران یہاں ایک کار کی ٹکر سے پولیس کا ایک کانسٹبل زخمی ہوگیا۔ سکندرآباد کے چلکل گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں 18 اور 19/ اکتوبر کی درمیانی شب یہ واقعہ پیش آیا۔

حیدرآباد: گاڑیوں کی تلاشی کے دوران یہاں ایک کار کی ٹکر سے پولیس کا ایک کانسٹبل زخمی ہوگیا۔ سکندرآباد کے چلکل گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں 18 اور 19/ اکتوبر کی درمیانی شب یہ واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

اسمبلی الیکشن کے ضمن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے حصہ کے طور پر پولیس کی ایک ٹیم گاڑیوں کی تلاشی مہم میں مصروف تھی۔

اس دوران ایک کانسٹبل سڑک کے درمیان میں کھڑا تھاتاکہ وہ ایک تیز رفتار کار کو روکنے کا اشارہ کرسکے تاہم ڈرائیور نے کانسٹبل کے اشاروں کو نظر انداز کردیا اور کار، کی ٹکر سے کانسٹبل گرپڑا اور زخمی ہوگیا جبکہ کار تیزی کے ساتھ آگے نکل گئی۔

زخمی کانسٹبل مہیش کو دیگر پولیس ملازمین نے ہاسپٹل منتقل کردیا جہاں اس کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے۔

اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلاٹ فامس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہواہے۔ پولیس نے کار کی تلاش شروع کردی ہے۔