حیدرآباد

جھیل کی اراضی پر کالجوں کی تعمیر، بی آر ایس ایم ایل اے کو نوٹس

الزام ہے کہ نادام چیرو جل مشن کا کتیہ کے مرحلہ چہارم کے تحت مرمت کی گئی تھی، کو نقصان پہونچاتے ہوئے اس کے بفر زون میں انوراگ یونیورسٹی کی عمارت تعمیر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے گریٹر حیدرآباد کے حکام نے چہارشنبہ کے روز بی آر ایس ایم ایل اے مری راج شیکھر ریڈی کی ملکیت والے کالجوں کو نوٹسیں جاری کی ہیں۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے تحفظ کیلئے حیدرآباد ٹرافک پولیس کی جانب سے خصوصی مہم
جموں و کشمیر میں جیش محمد کے کمانڈر کی 6 جائیدادیں ضبط: این آئی اے
عمران خان کے پارٹی قائدین کے خلاف تازہ فوجی کارروائی

 محکمہ ریونیو کے حکام نے ایم ایل آر انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (ایم ایل آر آئی ٹی) اور انسٹیٹیوٹ آف ایرونا ٹیکل انجینئرنگ جو دنڈیگل ضلع میڑ چل ملکاجگری میں واقع ہیں، کو نوٹسیں جاری کی ہیں یہ مقام شہر حیدرآباد کے مضافات میں واقع ہے۔

نوٹس میں یہ الزامات عائد کئے گئے ہیں ان دو کالجوں کو چنا دامرا چیرو جھیل کے فل ٹینک لیول (ایف ٹی ایل) اور بفرزون میں تعمیر کیا گیا ہے۔یہ دوکالجس، بی آر ایس لیڈر و ایم ایل اے ملاریڈی کے خاندان کی جانب سے سلسلہ وار چلائے جانے والے تعلیمی اداروں کا حصہ ہیں۔

راج شیکھر ریڈی، سابق وزیر ملا ریڈی کے داماد ہیں، جھیلوں، تالابوں، ذخائر آب، پارکس، روڈس اور کھلی اراضیات پر تجاوزات کے خلاف حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ اسٹیس پروٹیکشن ایجنسی (ہائیڈرا) کی انہدامی کارروائیوں کے دوران یہ نوٹسیں جاری کی گئی ہیں۔گذشتہ ہفتہ پولیس نے بی آر ایس ایم ایل اے پلے راجیشور ریڈی کے خلاف کیس درج کرلیا تھا۔

کیونکہ ان پر ضلع میڑچل ملکاجگری کے وینکٹ پورم میں ذخیر آب کے بفرزون میں انوراگ یونیورسٹی کی عمارت تعمیر کرنے کا الزام ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گائتری ایجوکیشنل ٹرسٹ کے تحت انوراگ گروپ آف انسٹی ٹیوشنس چلائے جاتے ہیں۔

 الزام ہے کہ نادام چیرو جل مشن کا کتیہ کے مرحلہ چہارم کے تحت مرمت کی گئی تھی، کو نقصان پہونچاتے ہوئے اس کے بفر زون میں انوراگ یونیورسٹی کی عمارت تعمیر کی گئی ہے۔

ممتاز فلمی ا داکار ناگرجنا کے کنونشن سنٹر، مجلس کے ایم ایل اے، ایم ایل سی اور دیگر سیاست دانوں کی عمارتوں کو منہدم کرنے کے بعد ہائیڈرا نے راجیشور ریڈی، ملاریڈی اور مجلس کے اکبر الدین اویسی کی جانب سے ایف ٹی ایل اور بفر زون میں تعمیر کردہ تعلیمی اداروں کو منہدم کرنے پر توجہ مرکوز کیا ہے۔

a3w
a3w