حیدرآباد
حیدرآباد پلاسٹک کمپنی میں خطرناک آتشزدگی
حیدرآباد کے بالاپور میں واقع ایک پلاسٹک کمپنی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ عملہ فوری طور پروہاں پہنچا اور آگ پر قابو پالیا۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے بالاپور میں واقع ایک پلاسٹک کمپنی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ عملہ فوری طور پروہاں پہنچا اور آگ پر قابو پالیا۔
آگ لگنے کی اصل وجہ ہنوز معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
چونکہ متاثرہ فیکٹری پلاسٹک اشیاء کی تھی، آگ تیزی سے پھیل گئی اور گھنے دھوئیں کے باعث ماحول دھندلا گیا۔
کمپنی میں موجود تمام پلاسٹک اشیاء جل کر راکھ ہو گئیں۔ حکام کے مطابق آگ سے ہونے والے مالی نقصان کا تخمینہ ابھی لگایا جا رہا ہے۔