جرائم و حادثاتسوشیل میڈیامہاراشٹرا

کیب ڈرائیور کی خطرناک حرکت، دو نوجوان کار کے بونٹ پر لٹکے رہے

اس واقعہ کا 16 سیکنڈ کا ویڈیو اتوار کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں دو نوجوان چلتی ہوئی کار کے بونٹ پر لٹکے نظر آرہے ہیں جبکہ ڈرائیور گاڑی روکنے کے بجائے اسے تیزی سے آگے بڑھاتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس دوران نوجوانوں کی جان بال بال بچی۔

نوئیڈا: اترپردیش کے نوئیڈا میں ایک کیب ڈرائیور کی خطرناک حرکت کا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں اس نے دو نوجوانوں کو کار کے بونٹ پر لٹکائے ہوئے تیز رفتار سے گاڑی دوڑائی۔

یہ واقعہ نوئیڈا کے سیکٹر 18 کی ایک مصروف سڑک پر پیش آیا، جہاں کسی بات پر بحث کے بعد ڈرائیور نے مبینہ طور پر یہ حرکت کی۔

اس واقعہ کا 16 سیکنڈ کا ویڈیو اتوار کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں دو نوجوان چلتی ہوئی کار کے بونٹ پر لٹکے نظر آرہے ہیں جبکہ ڈرائیور گاڑی روکنے کے بجائے اسے تیزی سے آگے بڑھاتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس دوران نوجوانوں کی جان بال بال بچی۔

بتایا جارہا ہے کہ کار چلانے والا کیب ڈرائیور تھا اور دونوں نوجوان اس کے مسافر تھے۔ تاہم، واقعہ کی اصل وجہ کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اس کا نوٹ لیا ہے۔ یہ واقعہ سیکٹر 20 پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آنے کی اطلاع ہے۔