جرائم و حادثات

گھریلوجھگڑے کے دوران بہو نے ساس کا کان کاٹ دیا

اس خاندان میں کچھ عرصہ سے جھگڑے ہورہے تھے۔اسی طرح کی بحث وتکرار کے دوران بہو نے ناگامنی پر حملہ کرتے ہوئے اس کا کان کاٹ دیا۔

حیدرآباد: گھریلوجھگڑے کے دوران ایک بہو نے اپنی ساس کا کان کاٹ دیا۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع گنٹورمیں پیش آیا۔اس 30سالہ خاتون کی شناخت پوانی کے طورپر کی گئی ہے، اس نے گھریلوجھگڑے کے دوران اپنی ساس 55سالہ ناگامنی کا کان کاٹ دیا۔

اس خاندان میں کچھ عرصہ سے جھگڑے ہورہے تھے۔اسی طرح کی بحث وتکرار کے دوران بہو نے ناگامنی پر حملہ کرتے ہوئے اس کا کان کاٹ دیا۔

مقامی افرادنے فوری طور پر ناگامنی کو تلور پرائمری ہیلت سنٹر علاج کے لئے منتقل کیا، جہاں سے اسے بہترعلاج کے لیے دوسرے اسپتال منتقل کرنے کا ڈاکٹرس نے مشورہ دیا۔ڈاکٹرس نے کہا کہ تاخیر کی وجہ سے کٹے ہوئے کان کو دوبارہ جوڑنا ممکن نہیں۔