ہوٹلوں کو کتوں کا گوشت سربراہ كیا جانے كا الزام۔ گوشت فوڈ لیبارٹری روانہ كردیا گیا (ویڈیو)
بنگلورو کے ہوٹلوں میں کتے کے گوشت کی مبینہ سربراہی کی وجہ پیدا شدہ تنازعہ پر حکومت نے آج یہاں بتایا ہے کہ جمعہ کی شام کو ریلوے اسٹیشن سے ضبط کردہ گوشت فوڈ لیبارٹری کو روانہ کیا گیا ہے۔

بنگلورو: بنگلورو کے ہوٹلوں میں کتے کے گوشت کی مبینہ سربراہی کی وجہ پیدا شدہ تنازعہ پر حکومت نے آج یہاں بتایا ہے کہ جمعہ کی شام کو ریلوے اسٹیشن سے ضبط کردہ گوشت فوڈ لیبارٹری کو روانہ کیا گیا ہے۔
جس کے نتائج کے بنیادوں پر کارروائی کی جائے گی یہ بات کرناٹک فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹانڈرس اتھاریٹی (ایف ایس ایس اے)کمشنر یٹ نے آج یہاں بتائی یہ بات کرناٹک کے محکمہ صحت کی جانب سے جارہ کردہ بیان میں بتائی گئی۔
بعض گروپس کی جانب سے جمعہ کی شام کو الزام عائد کیا گیا ہے کہ بنگلورو کے ہوٹلوں کو راجستھان سے کتے کا گوشت سربراہ کیا جارہا ہے اس طرح کا الزام عائد کرتے ہوئے بعض گروپس نے احتجاج کیا۔
ہندوتوا کے سرگرم کارکن پونیت کیریہالی اور دوسروں نے بنگلورو کے میجسٹک ریلوے اسٹشن پر احتجاج کیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ مٹن کے ساتھ کتے کا گوشت بھی بنگلورو میں فروخت کیلئے راجستھا ن سے لایا جارہا ہے۔
عہدیداروں کو فرائض میں رکاوٹ پیدا کرنے کیخلاف ایک کیس درج کرلیا گیا بعد میں جمعہ کی درمیانی شب کو کاٹن پیٹھ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ بنگلورو کے ڈائنگ رسٹورنٹس کو میٹ سربراہ کیا جارہا ہے۔