حیدرآباد

ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس چارمینار 2 آئی نہرو بابو وظیفہ پر سبکدوش

آئی نہروبابوکا 1990 میں بحیثیت اسکول اسسٹنٹ ' گورنمنٹ ہائی اسکول پر تقرر عمل میں آیا تھا انہوں نے ڈپٹی ای او بہادر پورہ زون اور چارمینار ڈپٹی ای او کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں جناب نہروبابو نے تہنیت پیش کرنے پر چارمینار منڈل کے اساتذہ سے اظہار تشکر کیا۔

حیدرآباد: ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس چارمینار  2 جناب آئی نہروبابو وظیفہ پر سبکدوش ہوگئے اس ضمن میں ایک تہنیتی تقریب شام 5 بجے چنچل گوڑہ کالج گراؤنڈ پر منعقد ہوئی اس موقع پر جناب نرساراجو ڈپٹی آئی او ایس چارمینار 1 ‘ محترمہ کے ارونا’  جناب امجد علی  ‘ جناب محمد عبدالقیوم ‘ جناب  محمد حُسام الدین ‘ جناب ایم نریندر ریڈی ‘ جناب محمد اسحٰق ‘ محترمہ فاریہ بیگم ‘  محترمہ عشرت سلطانہ ‘ محترمہ رعنا سلیم ‘ محترمہ دولت خاتون ‘ محترمہ ارجمند نوشین ‘ محترمہ حنا تحسین اور دوسسروں نے مخاطب کیا۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔

 اور ان کی خدمات کاتذکرہ کرتے ہوۓ ان کی صحت اور خوشحالی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پر محترمہ اے سجاتا ڈپٹی ای او چارمینار زون ‘ کے ارونا گزیٹیـڈ ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول چنچل گوڑہ  جناب ماجد اقبال ” محترمہ  آمنہ بیگم’ محترمہ احمدی مسرت ‘ محترمہ فرحت رخسانہ ‘ محترمہ حمیرہ سلطانہ ‘ محترمہ شافعہ فہیم ‘ محترمہ طیبہ نشاط ‘ محترمہ  اشرف سلطانہ ‘ محترمہ نازیہ کوثر ‘ محترمہ فوزیہ فاطمہ کے علاوہ جی  ناگیندر نائک ‘ رامچندر ‘ جی بالا کرشنا ‘ حیدر ‘ روی کمار اور دوسروں نے شرکت کی۔

 جناب آئی نہروبابوکا 1990 میں بحیثیت اسکول اسسٹنٹ ‘ گورنمنٹ ہائی اسکول پر تقرر عمل میں آیا تھا انہوں نے ڈپٹی ای او بہادر پورہ زون اور چارمینار ڈپٹی ای او کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں  جناب نہروبابو نے تہنیت پیش کرنے پر چارمینار منڈل کے اساتذہ سے اظہار تشکر کیا اس موقع پر جناب نہرو بابو کی بکثرت گلپوشی کی گئی جناب محمد عبدالقیوم اور جناب محمد حسام الدین نے سب سے اظہار تشکر کیا