آندھراپردیش

66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز

ریاست آندھرا پردیش میں 66لاکھ سے زائد استفادہ کنندگان میں فلاحی وظائف کی تقسیم کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ عہدیداروں نے بتایاکہ چہارشنبہ کے روز25 لاکھ استفادہ کنندگان نے اپنے وظائف حاصل کئے۔

امراوتی: ریاست آندھرا پردیش میں 66لاکھ سے زائد استفادہ کنندگان میں فلاحی وظائف کی تقسیم کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ عہدیداروں نے بتایاکہ چہارشنبہ کے روز25 لاکھ استفادہ کنندگان نے اپنے وظائف حاصل کئے۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
وشاکھاپٹنم میں کانگریس کا جلسہ، ریونت ریڈی کی شرکت
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا

پرنسپل سکریٹری پنچایت راج ورورل ڈیولپمنٹ ششی بھوشن کمار نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ریاست بھر کے تمام اضلاع میں ضلع کلکٹروں نے 3 تا6 اپریل کے دوران تمام استفادہ کنند گان میں پنشن کی تقسیم کے موثر انتظامات کئے ہیں۔

ریاست میں اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کے سلسلہ میں مثالی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے والینٹرس کے ذریعہ وظائف کی تقسیم کے عمل پر روک لگا دی تھی جس کے سبب وظائف کی تقسیم میں تاخیر ہوئی ہے۔

حکمران جماعت وائی ایس آر سی پی اور اپوزیشن جماعتوں نے پنشنرس کو درپیش مسائل کیلئے ایک دوسرے کو موردالزام ٹھہرایا ہے۔ کمار نے کہا کہ وظائف کی تقسیم کیلئے حکومت نے 1952 کروڑ روپے جاری کئے تھے۔ پرنسپل سکریٹری کے مطابق 13699 وارڈ اور ولیج سکریٹریٹس نے وظائف کی تقسیم کاعمل شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی جاچکی ہے کہ وہ ہر مستحق کے دروازہ تک پنشن کی تقسیم کے عمل کی لازمی طور پر نگرانی کریں۔