تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پرمٹ روم کے مالک پر شرابیوں کا حملہ

پرمٹ روم میں شراب پینے کیلئے پہنچے افراد کو مفت اسنیکس فراہم کرنے سے انکار پر ان شرابیوں نے پرمٹ روم کے مالک پر چاقو سے حملہ کردیا۔

حیدرآباد: پرمٹ روم میں شراب پینے کیلئے پہنچے افراد کو مفت اسنیکس فراہم کرنے سے انکار پر ان شرابیوں نے پرمٹ روم کے مالک پر چاقو سے حملہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

اس واقعہ کی ویڈیوسوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق دو افراد، ایس شیکھر اور پلیا شراب پینے کے لیے شراب کی دکان کے پاس قائم کردہ پرمٹ روم میں گئے۔

انہوں نے اس روم کے ذمہ دارسے کچھ اسنیکس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، لیکن اسے مفت فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس نے رقم مانگی۔

اس پر مشتعل ہو کر دونوں نے اس سے جھگڑا کیا اور جھگڑے کے دوران اس پر حملہ کر دیا۔اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت کی گئی۔

a3w
a3w