امریکہ و کینیڈا

Egg prices in America، امریکہ میں انڈوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، جان کر آپ بھی چونک جائیں گے!

ہندوستان میں ایک وقت تھا جب ایک انڈے کی قیمت 3 سے 4 روپے کے درمیان ہوا کرتی تھی۔ لیکن اب ایک انڈہ 6 روپے سے بھی اوپر جا چکا ہے۔ یعنی درجن بھر انڈوں کی قیمت 72 روپے تک پہنچ گئی ہے، جس پر لوگ حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

واشنگٹن: روزانہ ایک انڈا، صحت کے لیے بہتر انتخاب! یہ جملہ اکثر سنا جاتا ہے، یعنی روزانہ ایک انڈا کھانا صحت کے لیے مفید ہے۔ لیکن اب انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے کے باعث عام لوگوں کے لیے ان کا خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

ہندوستان میں ایک وقت تھا جب ایک انڈے کی قیمت 3 سے 4 روپے کے درمیان ہوا کرتی تھی۔ لیکن اب ایک انڈہ 6 روپے سے بھی اوپر جا چکا ہے۔ یعنی درجن بھر انڈوں کی قیمت 72 روپے تک پہنچ گئی ہے، جس پر لوگ حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

اب اگر امریکہ کی بات کریں تو وہاں انڈوں کی قیمتیں واقعی "پہاڑ” پر چڑھ گئی ہیں۔ ہر مہینے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے خریدار پریشان ہیں۔

امریکہ کے بیورو آف لیبر اسٹیٹسٹکس کے مطابق، اگست 2023 میں درجن بھر انڈوں کی قیمت 2.04 ڈالر (تقریباً 175 روپے) تھی۔ لیکن رواں سال فروری تک یہ قیمت بڑھ کر 5.90 ڈالر (تقریباً 508.76 روپے) تک جا پہنچی۔ مارچ 2024 میں قیمت مزید بڑھ کر 6.23 ڈالر (یعنی تقریباً 536 روپے) ہو گئی۔

قیمتوں میں اس تیز رفتار اضافے کی بڑی وجہ برڈ فلو کو قرار دیا جا رہا ہے۔ اس بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیے امریکہ نے جنوری اور فروری 2024 میں تقریباً 3 کروڑ انڈے دینے والی مرغیوں کو تلف کر دیا۔ اس قدم کا براہِ راست اثر انڈوں کی سپلائی پر پڑا، جس کے نتیجے میں ریٹیل مارکیٹ میں انڈوں کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچی ہیں۔

قیمتوں کے بڑھنے کے بعد خریداروں کی جانب سے انڈوں کی خریداری میں بھی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔