امریکہ و کینیڈا

ایلن مسک نے 2027 میں امریکہ کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر دینے کا اعلان کیا

مسٹر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر کہاکہ ''ٹرمپ اکاؤنٹس کے ذریعے لاکھوں امریکی بچوں کو اسپیس ایکس کے شیئر دینے کے لیے غیر معمولی فیاضی کا مظاہرہ کرنے پر ہمارے عظیم دوست ایلن مسک کا بہت بہت شکریہ!''

واشنگٹن: امریکہ کے صنعت کار ایلن مسک نے 2027 میں ملک کے ہر بچے کو اپنی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کا ایک شیئر دینے کا اعلان کیا ہے۔


مسٹر مسک نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہاکہ ”اگلے سال میں امریکہ کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر دوں گا۔”


مسٹر مسک نے کہا کہ یہ ان کی جانب سے شروع کی جانے والی کئی پہل میں سے پہلی پہل ہے۔ بعد میں امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس فیصلے کے لیے مسک کا شکریہ ادا کیا۔


مسٹر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر کہاکہ ”ٹرمپ اکاؤنٹس کے ذریعے لاکھوں امریکی بچوں کو اسپیس ایکس کے شیئر دینے کے لیے غیر معمولی فیاضی کا مظاہرہ کرنے پر ہمارے عظیم دوست ایلن مسک کا بہت بہت شکریہ!”


صدر نے کہاکہ ”ٹرمپ اکاؤنٹس نجی شعبے کو ایک ساتھ لانے کے لیے بنائے گئے تھے، جس میں معروف صنعت کار بھی شامل تھے، تاکہ امریکہ کے بچوں میں سرمایہ کاری کی جا سکے اور ہر امریکی بچے کو امریکن ڈریم کا ایک حصہ دیا جا سکے۔”


اسپیس ایکس ایک امریکی کمپنی ہے جو خلائی ٹیکنالوجی تیار کرتی ہے۔ اسے مسٹر مسک نے 2002 میں شروع کیا تھا۔ فروری میں اس کا انضمام مسک کی ایک اور کمپنی ایکس اے آئی کے ساتھ کردیا گیا۔


انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اکاؤنٹس 18 سال سے کم عمر کے امریکی بچوں کے لیے بچت کا ایک نیا ٹیکس مراعات یافتہ پروگرام ہے، جسے 2025 کے ‘ون بگ بیوٹی فل بل’ کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ یہ اہل نومولود بچوں کو طویل مدتی مالی تحفظ کی شروعات کے لیے حکومت کی جانب سے ابتدائی 1000 ڈالر کی رقم فراہم کرتا ہے۔


امریکی صدر نے کہا ہے کہ تمام 50 ریاستوں کے ”لبرل” نجی افراد نے اپنے بچوں کے کھاتوں میں رقم جمع کرانے کا وعدہ کیا ہے۔