تلنگانہ
تلنگانہ میں جاریہ ماہ کسانوں کے قرض معاف کئے جائیں گے:وزیر صحت
تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراو کے وعدے کے مطابق اس ماہ میں تمام کسانوں کا ایک لاکھ روپئے تک کا قرض معاف کر دیا جائے گا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراو کے وعدے کے مطابق اس ماہ میں تمام کسانوں کا ایک لاکھ روپئے تک کا قرض معاف کر دیا جائے گا۔
انہوں نے سدی پیٹ ضلع کے ابراہیم نگر میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مودی زیرقیادت مرکز کی بی جے پی حکومت پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی یہ کہتی ہے کہ کسانوں کی موٹروں پر بجلی کے میٹرس لگائے جائیں گے جبکہ دوسری طرف کانگریس یہ کہہ رہی ہے کہ صرف تین گھنٹے بجلی زرعی مقاصد کیلئے کافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر ریاستوں میں بجلی کی کٹوتی ہے لیکن تلنگانہ میں تمام مقاصد کیلئے 24 گھنٹے معیاری بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ریاست تلنگانہ ملک کے لئے ایک اناج بن گئی ہے۔