قومی

مولانا ساجد رشیدی کے خلاف ایف آئی آر درج (ویڈیوز)

لکھنو پولیس نے سماج وادی پارٹی قائد اور رکن لوک سبھا ڈمپل یادو سے متعلق مبینہ قابل اعتراض ریمارکس پر عالم دین مولانا ساجد رشیدی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔

لکھنو (آئی اے این ایس) لکھنو پولیس نے سماج وادی پارٹی قائد اور رکن لوک سبھا ڈمپل یادو سے متعلق مبینہ قابل اعتراض ریمارکس پر عالم دین مولانا ساجد رشیدی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔

یہ ریمارکس ایک ٹی وی چیانل پر کئے گئے تھے۔ سماج وادی پارٹی قائد پرویش یادو نے جو وکلپ کھنڈ گومتی نگر کے رہنے والے ہیں‘ ہفتہ کے دن پولیس میں شکایت درج کرائی۔

پرویش یادو کے بموجب مولانا ساجد کا تبصرہ نہ صرف ڈمپل یادو پر حملہ ہے بلکہ تمام خواتین کی بے عزتی ہے۔

مولانا نے دہلی کی سنسد مارگ (پارلیمنٹ اسٹریٹ) مسجد میں سماج وادی پارٹی کی میٹنگ کی تصویر پر تبصرہ کیا تھا۔

اس میٹنگ میں ڈمپل یادو اور رکن پارلیمنٹ اقرا حسن نے بھی شرکت کی تھی۔ مولانا نے ڈمپل یادو کے سر نہ ڈھکنے پر اعتراض کیا تھا۔