آندھراپردیش

اے پی کے وشاکھاپٹنم کے کنگ جارج اسپتال میں آگ لگنے کا واقعہ

اطلاعات کے مطابق اسپتال کے کارڈیالوجی شعبہ میں معمولی آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ عملہ فوری طور پر جائے واقعہ پر پہنچا اور آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کی۔

حیدرآباد: اے پی کے وشاکھاپٹنم میں واقع کنگ جارج اسپتال (کے جی ایچ) میں آج آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

اطلاعات کے مطابق اسپتال کے کارڈیالوجی شعبہ میں معمولی آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ عملہ فوری طور پر جائے واقعہ پر پہنچا اور آگ پر قابو پانے کی کارروائی شروع کی۔


آگ کو بروقت بجھا دیا گیا جس سے بڑاواقع ٹل گیا۔ اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملہ نے مریضوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم کارڈیالوجی شعبہ میں موجود ٹیبلس اور کمپیوٹرس جل کر خاکستر ہوگئے۔

اسپتال کے عملہ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔


اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ واقعہ کی مکمل جانچ کے بعد تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔ پولیس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔