فرانسیسی فٹبالر رولان کوربس 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
رولان کوربس کی زندگی کھیل اور جنون کا ایک حسین امتزاج تھی۔ مارسیلی میں پیدا ہونے والے کوربس نے بطور ڈیفنڈر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے اولمپک مارسیلی، اولمپک لیون اور اے ایس موناکو جیسے نامور کلبوں کی نمائندگی کی۔
پیرس: فرانسیسی فٹبال کے سابق کھلاڑی، نامور کوچ اور ممتاز میڈیا کمنٹیٹر رولان کوربس 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی وفات کی تصدیق ان کے ادارے نے کی، تاہم اہل خانہ یا ادارے کی جانب سے موت کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔
رولان کوربس کی زندگی کھیل اور جنون کا ایک حسین امتزاج تھی۔ مارسیلی میں پیدا ہونے والے کوربس نے بطور ڈیفنڈر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے اولمپک مارسیلی، اولمپک لیون اور اے ایس موناکو جیسے نامور کلبوں کی نمائندگی کی۔
ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے کوچنگ میں نام پیدا کیا۔ ان کی سب سے بڑی کامیابی 1999 میں مارسیلی کو یوئیفا کپ کے فائنل تک پہنچانا تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے بورڈو اور مونٹ پیلیئر جیسے کلبوں کی بھی تربیت کی۔
کھیل سے وابستگی کے آخری سالوں میں وہ فرانسیسی اسپورٹس میڈیا کا ایک لازمی حصہ بن گئے۔ وہ اپنی بے باک تجزیہ نگاری اور منفرد اندازِ گفتگو کی وجہ سے شائقین میں بے حد مقبول تھے۔