حیدرآباد

جی پرسادکمار کا تلنگانہ کے تیسرے اسپیکر کے طورپرانتخاب

وزیراعلی ریونت ریڈی نے حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کے ساتھ پرساد کمار کو مبارکباد دی۔ پرساد کمار کو وزیراعلی، نائب وزیراعلی اور دیگر لیڈروں نے اسپیکر کی نشست پر بٹھایا۔

حیدرآباد: جی پرساد کمارنے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے تیسرے اسپیکر کے طورپر اپنے انتخاب کے بعد ذمہ داری سنبھال لی۔چار دن کے وقفہ کے بعد تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو شروع ہوا۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: ملک کے موجودہ حالات نازک : اکبر الدین اویسی
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
درگاہ حضرت سعداللہ حسینی ؒبانسواڑہ پرکے کویتا کی حاضری
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان

عبوری اسپیکر اکبر الدین اویسی نے اس موقع پربعض نومنتخب ارکان اتم کمارریڈی، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی(کانگریس) اور اصل اپوزیشن بی آرایس کے ارکان کے تارک راما راو، پدماراوگوڑ، پی کیشوریڈی، پلاراجیشورریڈی کے ارکان کو حلف دلایاجس کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ جی پرساد کمار کو متفقہ طور پر اسپیکر منتخب کیا گیا ہے۔

بعد ازاں وزیراعلی ریونت ریڈی نے حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کے ساتھ پرساد کمار کو مبارکباد دی۔ پرساد کمار کو وزیراعلی، نائب وزیراعلی اور دیگر لیڈروں نے اسپیکر کی نشست پر بٹھایا۔

 پرساد کمار اسپیکر کے عہدہ کے واحد امیدوار تھے اور انتخاب متفقہ طور پر ہوا کیونکہ اصل اپوزیشن بی آرایس کے ساتھ ساتھ مجلس اور سی پی آئی نے اپنی حمایت کا اعلان کیاتھا۔