حیدرآباد

گریٹر حیدرآباد میں جی ایچ ایم سی کی خصوصی صفائی مہم کا آغاز، کمشنر آر وی کرنن کا اچانک معائنہ

حیدرآباد شہر کو صاف ستھرا بنانے کے مقصد سے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی جانب سے پورے شہر میں خصوصی صفائی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کے پہلے ہی دن میونسپل کمشنر آر وی کرنن نے قسمت پور اور نارسنگی کے علاقوں کا اچانک دورہ کر کے صفائی کے کاموں کا معائنہ کیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد شہر کو صاف ستھرا بنانے کے مقصد سے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی جانب سے پورے شہر میں خصوصی صفائی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کے پہلے ہی دن میونسپل کمشنر آر وی کرنن نے قسمت پور اور نارسنگی کے علاقوں کا اچانک دورہ کر کے صفائی کے کاموں کا معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں
عوامی اپیلوں کا فوری حل: کمشنر بلدیہ ڈاکٹر اشونی تاناجی وکڑے کی کوششیں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام


معائنہ کے دوران کمشنر نے فیلڈ لیول کے عہدیداروں کو سخت ہدایات جاری کیں کہ اس خصوصی مہم کو انتہائی مؤثر طریقہ سے نافذ کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ صفائی کے معیار میں کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور عوامی مقامات کو کچرے سے پاک رکھا جائے۔

تمام زونل کمشنرس اور ڈپٹی کمشنرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جاری اس خصوصی مہم کی خود نگرانی کریں۔


مہم کے پہلے دن فٹ اوور بریجس کی صفائی پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ راہگیروں کو صاف ستھرا راستہ میسر آ سکے۔


سڑکوں پرجاروب کشی، نالوں کی صفائی اور کچرے کی بروقت منتقلی کو یقینی بنانے اضافی عملہ اور مشنری تعینات کی گئی ہے۔


بلدیہ کے حکام نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں تعاون کریں اور شہر کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔