یوروپ

کتے کے کاٹنے کے بعد لڑکی كا چہرہ تبدیل ہونے لگا

پالتو کتے کے خوفناک حملے کے نتیجے میں نوجوان لڑکی کا چہرہ بگڑنے لگا اور اس کی ناک پر بال اگنا شروع ہوگئے جسے دیکھنے پر لگتا ہے کہ اس کی ناک کتے کی ناک سے مشابہ ہے۔

نئی دہلی: ٹرینیٹی رولز نامی لڑکی کی زندگی اس وقت ڈرامائی طور پر بدل گئی جب اس پر اس کے والد کے پالتو کتے (آئرش) حملہ کیا جس کے بعد اس کی مشکلات بڑھتی چلی گئیں۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں سے محفوظ رہنے شعور بیداری پروگرام: میئر

ٹرینیٹی اکثر اپنے والد كی غیر موجودگی میں كتے کی دیکھ بھال کیا کرتی تھی لیکن گزشتہ برس اس دن جب اس کی اپنے والد سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تو ہوسکتا ہے کہ اس کشیدگی نے كتے کو مشتعل کر دیا ہو۔

ٹرینیٹی کا کہنا ہے کہ میں اٹھ کر جانے لگی تو آئرش نے اچانک حملہ کرکے میری ناک پر بہت زور سے کاٹا، میں نے اسے پکڑ کر دور پھینکنے کی کوشش کی لیکن اس کی گرفت بہت مضبوط تھی تاہم اس نے جلد ہی اسے چھوڑ دیا۔ کتے کے حملہ کے بعد 18سالہ ٹرینیٹی رولز کی ناک کے علاوہ چہرے، کانوں اور بازو پر بھی چوٹیں آئیں اسے اسپتال لے جایا گیا۔

اس کی حالت انتہائی نازک تھی۔ ڈاکٹروں نے اس کی شدید زخمی ناک کی متعدد بار سرجریاں کیں۔ ڈاکٹروں نے اس کی پیشانی کے اوپر والے حصے سے کھال نکال کر اس کی ناک پر ٹرانسپلانٹ کیا۔ اس آپریشن سے اس كا چہره تو ٹهیك هوگیا لیکن چند ہی دنوں میں اس کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔

کتے کے حملہ کے نتیجے میں ناک پر کھال ٹرانسپلانٹ ہونے کے بعد اس حصے پر بال اگنا شروع ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق رولز نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس نے صارفین کو اپنا چہرہ دکھایا اور بتایا کہ اس کی ناک پر بال کیسے بڑھ رہے ہیں۔ اب تک ٹرینیٹی کی چار سرجریز ہوچکی ہیں جبکہ ڈاکٹرز نے چھ سرجریز کا کہا ہے تاہم اس کی ناک پہلے سے کافی بہتر ہوچکی ہے۔

a3w
a3w