تعلیم و روزگار

حکومت، شیڈول کے مطابق گروپ I مین امتحان منعقد کرنے میں مصروف

حکومت تلنگانہ گروپ I کے مین امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد کرنے کے لئے تیار ہے وہیں دوسری جانب امتحانات کے التواء کے مطالبہ پر امیدواروں کا احتجاج جمعرات کے روز دوسرے دن بھی جاری رہا۔

حیدرآباد (آئی اے این ایس) حکومت تلنگانہ گروپ I کے مین امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد کرنے کے لئے تیار ہے وہیں دوسری جانب امتحانات کے التواء کے مطالبہ پر امیدواروں کا احتجاج جمعرات کے روز دوسرے دن بھی جاری رہا۔

متعلقہ خبریں
حکومت پر سنگارینی کارکنوں کے حقوق سلب کرنے کا الزام
شمالی24 پرگنہ کے سرکاری ہسپتال میں حملہ
بنگلہ دیش میں ریزرویشن احتجاج: پرتشدد جھڑپوں میں 17 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی
ویڈیو: اسرائیل میں حکومت کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے
بس میں سیٹ کیلئے مسافر کا انوکھا احتجاج

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ I کے مین امتحانات شیڈول کے مطابق 21 تا 27 اکتوبر منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امیدواروں نے تیاری کے لئے وقت کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے گروپ I مین امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

احتجاجی امیدوار ریزرویشن سے متعلق جاری کردہ جی او پر نظرثانی کا بھی مطالبہ کررہے ہیں۔ گروپ I مین امتحانات کے امیدواروں کے ایک گوشہ نے امتحانات کے شیڈول پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج شہر کے گاندھی نگر پارک میں احتجاج منظم کیا۔

پولیس نے چند احتجاجیوں کو اس وقت حراست میں لے لیا ہے کہ جب انہوں نے امتحانات کے عدم التواء پر بھوک ہڑتال منظم کرنے کی دھمکی دی۔ امتحان کے التواء کا مطالبہ کرتے ہوئے امیدواروں نے چہارشنبہ کی رات سے اشوک نگر میں احتجاج شروع کیا۔

ہاسٹلوں اور کوچنگ سنٹرس کے کلاس رومس سے بیسوں امیدوار باہر آئے اور احتجاج کرنے لگے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ گروپ I‘ امتحانات کو اس وقت تک ملتوی کرنا چاہئے جب تک ہائی کورٹ کا جی او کے بارے میں فیصلہ نہیں آتا۔ پولیس نے چند امیدواروں کو حراست میں لے لیا۔ امکانی احتجاج کو روکنے کے لئے اشوک نگر میں سیکوریٹی سخت کردی گئی۔

اس علاقہ میں پولیس کے بھاری دستوں کو تعینات کردیا گیا۔ چند امیدوار‘ گاندھی بھون بھی پہونچے‘ وہ صدر ٹی پی سی سی مہیش کمار گوڑ سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔ دریں اثناء چیف سکریٹری شانتی کماری نے گروپ I امتحانات کے انتظامات کے سلسلہ میں ضلع کلکٹرس‘ پولیس کمشنرس اور دیگر سینئر عہدیدروں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بات چیت کی۔

اس ویڈیو کانفرنس میں ڈی جی پی ڈاکٹر جتندر‘ صدرنشین ٹی جی پبلک سرویس کمیشن مہیندر ریڈی‘ سکریٹری‘ رکن اے نوین نیکولس‘ حیدرآباد‘ رنگاریڈی اور میڑچل ملکاجگیری کے کلکٹرس اور دیگر عہدیدار شریک تھے۔ چیف سکریٹری نے بتایا کہ حیدرآباد‘ رنگاریڈی اور میڑچل ملکاجگیری اضلاع کے 46 مراکز پر منعقد شدنی امتحان میں 31,383 امیدوار شرکت کریں گے۔

انہوں نے عہدیداروں کو مراکز کے اطراف سیکوریٹی کے انتظامات سخت کرنے کی ہدایت دی تاکہ کسی بھی بدعنوانی اور امکانی گڑبڑ کو روکا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ 3.02 لاکھ امیدواروں میں سے جو پریلمنری امتحان میں شریک تھے‘ مین امتحان کے لئے 31,382 امیدوار اہل قرار پائے ہیں‘ مختلف محکموں میں گروپ Iکی 563 جائیدادوں پر تقررات کے لئے پریلمنری امتحان منعقد ہوا تھا۔

صدرنشین کمیشن مہندر ریڈی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں جہاں سوشل میڈیا انتہائی سرگرم ہے‘ امتحان منعقد کرنا سخت چالینج ہے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ تمام امتحانی مراکز کے اطراف سخت صیانتی انتظامات کئے جارہے ہیں۔