مہاراشٹرا

ممبئی سمیت مہاراشٹرا کے کئی حصوں میں موسلادھار بارش جاری

ممبئی اور مہاراشٹرا کے بڑے حصوں میں پیر کو بھی موسلادھار بارش جاری رہی، جبکہ انتظامیہ، پولیس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسیاں بھی پوری طرح چوکس ہیں۔

ممبئی: ممبئی اور مہاراشٹرا کے بڑے حصوں میں پیر کو بھی موسلادھار بارش جاری رہی، جبکہ انتظامیہ، پولیس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسیاں بھی پوری طرح چوکس ہیں۔

ممبئی، تھانے اور کونکن کے علاقوں میں دن کے وقت موسلادھار بارش کے امکان کے پیش نظر ہندوستانی محکمہ موسمیات کے علاقائی دفتر کی جانب سے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے اور دن کے وقت شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

رائے گڑھ، کولہا پور اور چندر پور ضلع انتظامیہ نے اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ریاست کے سرمائی دارالحکومت ناگپور میں بھی شدید بارش ہوئی۔

ساحلی کونکن کے رائے گڑھ، رتناگیری اور سندھو درگ اضلاع میں گزشتہ ایک ہفتے سے شدید بارش ہو رہی ہے۔ رتناگیری ضلع میں پانچ دریا – جگبوڈی، وشیشتھی، شاستری، کجلی، کوداولی، مچکنڈی اور باونادی – خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں، جس سے ممبئی-گوا سڑک کی ٹریفک میں خلل پڑ رہا ہے۔

نئی ممبئی میں سیلاب میں پھنسے تقریباً 60 لوگوں کو انسانی زنجیر بنا کر بچا لیا گیا۔ ممبئی-ایم ایم آر خطے کے کچھ حصوں میں اتوار کو 150 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں کچھ علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

دریں اثنا، این ڈی آر ایف نے مانسون کے موسم کے پیش نظر وسائی (پالگھر)، تھانے، گھاٹ کوپر، پوائی (کرلا)، مہاد (رائے گڑھ)، کھیڈ اور چپلون (رتناگیری)، کدل (سندھ درگ)، کولہاپور، سانگلی اور ستارہ میں ٹیمیں تعینات کی ہیں۔ اس کے علاوہ تین ٹیمیں ممبئی اور ایک ناگپور میں باقاعدگی سے تعینات کی گئی ہیں۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ ٹیمیں اپنے مقامات پر کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے چوکس ہیں۔

a3w
a3w