دہلی
دہلی-این سی آر میں تیز بارش، 15 پروازوں میں تاخیر
دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے نے علی الصبح ساڑھے چار بجے کے قریب مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں پروازوں کی تازہ ترین صورتحال کی معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
نئی دہلی: دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں پیر کی علی الصبح گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس سے دہلی ہوائی اڈے پر تقریباً 15 پروازوں میں تاخیر کی اطلاع ہے۔
دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے نے علی الصبح ساڑھے چار بجے کے قریب مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں پروازوں کی تازہ ترین صورتحال کی معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ہوائی اڈے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے ایئرپورٹ کے آس پاس کے علاقوں میں خراب موسم کا امکان ظاہر کیا ہے، تاہم "فی الحال پروازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق ہے”۔
دہلی ہوائی اڈے کی ویب سائٹ کے مطابق صبح 4:50 کے بعد سے تقریباً 15 پروازوں میں تاخیر کی اطلاع ہے۔ ان میں زیادہ تر آنے والی بین الاقوامی پروازیں شامل ہیں۔