مہاراشٹر میں اگلے دو دنوں کے لیے شدید بارش کی وارننگ
مانسون کے اختتام سے پہلے ریاست کے بیشتر آبی ذخائر پہلے ہی لبریز ہیں اور پانی کے اخراج کا سلسلہ جاری ہے۔ دریائے گوداوری میں اس دوران سیلاب سے متعلق دو واقعات نے ناندیڑ اور آس پاس کے علاقوں کو شدید متاثر کیا۔
پونے: ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال پر بننے والے کم دباؤ کی وجہ سے مہاراشٹر کے مختلف حصوں میں اگلے دو دنوں کے دوران شدید سے بہت شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔
جہاں پنجاب، ہریانہ اور دہلی پہلے ہی مسلسل موسلا دھار بارش کی وجہ سے سیلاب زدہ ہیں، وہاں مہاراشٹر کے لیے بھی محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
آئی ایم ڈی کے مطابق ممبئی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں آج ہلکی بارشر ہو سکتی ہے، جبکہ ممبئی، تھانے، پالگھر، رتناگیری، رائے گڑھ، سندھو درگ کے ساتھ ساتھ مدھیہ مہاراشٹرا، ودربھ اور مراٹھواڑہ کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
مانسون کے اختتام سے پہلے ریاست کے بیشتر آبی ذخائر پہلے ہی لبریز ہیں اور پانی کے اخراج کا سلسلہ جاری ہے۔ دریائے گوداوری میں اس دوران سیلاب سے متعلق دو واقعات نے ناندیڑ اور آس پاس کے علاقوں کو شدید متاثر کیا۔
موسلا دھار بارش نے متعدد علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچایا اور کئی کسان دوبارہ بوائی کرنے پر مجبور ہوئے۔ تاہم وافر پانی کے ذخائر کے باعث اس سال پینے اوراستعمال کے پانی کی کمی کا اندیشہ نہیں ہے۔