جموں و کشمیر

سری نگر میں رواں سیزن کی گرم ترین رات

وادی کشمیر میں جہاں دن کے دوران سورج آگ اگل رہا ہے تو وہیں سری نگر میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات رواں سیزن کی گرم ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جب درجہ حرارت24.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سری نگر: وادی کشمیر میں جہاں دن کے دوران سورج آگ اگل رہا ہے تو وہیں سری نگر میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات رواں سیزن کی گرم ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جب درجہ حرارت24.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
مودی حکومت منفی ٹراویل اڈوائزری کو تبدیل کرنے سے قاصر: عمر عبداللہ
میرواعظ عمر فاروق، نظربند
جموں و کشمیر میں اسمبلی الیکشن کب ہوگا، کانگریس کا سوال
جامع مسجد سری نگر میں چوتھے جمعہ بھی نماز کی اجازت نہیں
کشمیر میں دہشت گرد ماڈیول بے نقاب

سری نگر سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر موسمیات فیضان عارف نے بتایا کہ سری نگر میں یہ شبانہ درجہ حرارت گذشتہ 132 برسوں میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا جو معمول سے 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ قبل ازیں سری نگر میں سال 1988 میں 21 جولائی کو شبانہ درجہ حرارت 25.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سال 2021 میں 26 جولائی کو شبانہ درجہ حرارت 24.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہوا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سری نگر میں عام طور اتنا درجہ حرارت ماہ مئی کے وسط میں دن کے دوران ریکارڈ کیا جاتا ہے۔

دریں اثنا محکمہ موسمیات جموں و کشمیر میں بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ 29 جولائی سے لوگوں کو شدید گرمی سے نجات ملنے کا امکان ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں 29 جولائی سے 3 اگست تک رک رک کر بارشیں ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 29 جولائی کو کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ جموں خطے میں بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد بارشوں کی شدت تیز ہونے کی توقع ہے اور پھر 3 اگست تک دونوں کشمیر اور جموں خطوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی جبکہ جموں کے بعض حصوں میں بھاری بارشیں ہوسکتی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ 29 جولائی کے بعد دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

a3w
a3w