آندھراپردیش
ٹرینڈنگ

گھڑسواری کے دوران نوجوان کی دردناک موت کیسے ہوئی (ویڈیو وائرل)

یہ واقعہ آندھرا پردیش کا ہے جس کے ضلع کرنول کے مدی کیری منڈل کے علاقہ میں ایک نوجوان قدرے سنسان سڑک پر گھڑ سواری کر رہا تھا اور اچانک توازن کھو کر نیچے گر پڑا اور شدید زخمی ہوگیا۔

آندھراپردیش: موت کا وقت متعین اور جگہ مقرر ہے جیسا کہ اس گھڑ سوار نوجوان کے ساتھ ہوا جو جو چند لمحوں میں ہی موت کا شکار ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل

بعض اوقات ایسے ناقابل یقین واقعات پیش آتے ہیں کہ جس کو دیکھ کر بھی یقین نہیں آتا جیسا کہ اس گھڑ سوار نوجوان کے ساتھ ہوا۔ جو ایک سنسان سڑک پر گھڑ سواری سے لطف اندوز ہو رہا تھا کہ اچانک موت نے آ لیا۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق یہ واقعہ آندھرا پردیش کا ہے جس کے ضلع کرنول کے مدی کیری منڈل کے علاقہ میں ایک نوجوان قدرے سنسان سڑک پر گھڑ سواری کر رہا تھا اور اچانک توازن کھو کر نیچے گر پڑا اور شدید زخمی ہوگیا۔

قریب سے گزرنے والے موٹر سائیکل سوار شخص نے دیگر کی مدد سے اسے اسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ متوفی کی شناخت پرتھوی راج کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی اور صارفین نوجوان کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔