سوشیل میڈیاکھیل

ایک ساتھ جشن منانے کا انداز، کوہلی کے وکٹ لینے پر انوشکا کا والہانہ جشن (ویڈیو)

ویڈیو میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کوہلی کے وکٹ لینے پر بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے جشن منانے کے انداز کو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ اور ویراٹ ایک جیسے انداز میں خوش کا اظہا کررہے ہیں۔

دہلی: ویراٹ کوہلی کے وکٹ لینے پر ان کی اور اہلیہ انوشکا شرما کی ایک جیسے انداز میں جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
Video: کوہلی تیسرے امپائر کے فیصلہ سے برہم
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار
کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
دھرو جورل کیلئے ٹیم انڈیا تک پہنچے کا سفر آسان نہیں رہا

آئی سی سی کی جانب سے انڈین بیٹر ویراٹ کوہلی کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ نیدرلینڈز کے بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن منا رہے ہیں اور انہیں کپتان روہت شرما مبارکباد دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کوہلی کے وکٹ لینے پر بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے جشن منانے کے انداز کو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ اور ویراٹ ایک جیسے انداز میں خوش کا اظہا کررہے ہیں۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے آئی سی سی نے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک ساتھ جشن منانے کا انداز‘، جبکہ مذکورہ کلپ میں کوہلی اور انوشکا دونوں پرجوش انداز میں ہنستے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔

ایک صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سب سے بہترین لمحہ وہ تھا جب انوشکا ہنس رہی تھیں۔

ہندوستان نے ورلڈکپ کے اپنے آخری لیگ میچ میں نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دی تھی۔

اس میچ میں ویراٹ کوہلی نے بھی بولنگ کرتے ہوئے تین اوورز میں 13 رنز دے کر کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کی وکٹ حاصل کی۔

a3w
a3w