حیدرآباد

حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا کا انوکھااحتجاج

شہرحیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا نے ہاسٹل میں میس کی سہولت کے مسئلہ پر سڑک پر پکوان کرتے ہوئے انوکھا احتجاج کیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا نے ہاسٹل میں میس کی سہولت کے مسئلہ پر سڑک پر پکوان کرتے ہوئے انوکھا احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
مقبول حسین کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد

یونیورسٹی میں اسپورٹس ہاسٹل کے لئے میس کی سہولت نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے ان طلبا نے یہ احتجاج کیا۔

انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس خصوص میں عہدیداروں کو توجہ دلائی گئی تاہم انہوں نے اس مسئلہ کو نظرانداز کردیا۔

طلبا نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔

انہوں نے کہاکہ اس ماہ کی 5تاریخ سے میس کو کھولا گیا تاہم ان کے فزیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کیلئے میس کی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ 20دنوں سے مختلف شکلوں میں احتجاج جاری ہے۔پرنسپل، رجسٹرار،وارڈنس ایک دوسرے پر اس معاملہ کو چھوڑرہے ہیں۔

ان کے مسئلہ کا مستقل حل نہیں نکالاگیا ہے۔

دو ماہ سے ان کے شعبہ کا ڈرینج سسٹم بھی خراب ہوگیا ہے اس سلسلہ میں پرنسپل سے شکایت کی گئی جو لاحاصل رہی۔