حیدرآباد
حیدرآباد: کارکو ٹرک کی ٹکر۔ایک شخص ہلاک۔پانچ زخمی
یہ حادثہ آدی بٹلہ کے مضافاتی علاقہ میں پیش آیا۔حادثہ رات تقریباً 2 بجے، آدی بٹلہ پولیس اسٹیشن حدود میں روی ریئل اگزٹ 13 اور بونگولور اگزٹ 12 کے درمیان پیش آیا۔
حیدرآباد: حیدرآبادکی آوٹررنگ روڈپر کل شب پیش آئے ایک خطرناک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ پانچ دیگر شدید زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ آدی بٹلہ کے مضافاتی علاقہ میں پیش آیا۔حادثہ رات تقریباً 2 بجے، آدی بٹلہ پولیس اسٹیشن حدود میں روی ریئل اگزٹ 13 اور بونگولور اگزٹ 12 کے درمیان پیش آیا۔
کار آوٹررنگ روڈ پر رکی ہوئی تھی کہ ایک تیز رفتار ٹرک نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ ٹکر کی شدت اتنی تھی کہ ایک مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگیاجبکہ پانچ دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ہنگامی علاج کے لئے قریبی نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔