تلنگانہ

حیدرآباد: حیدراکی کارروائی۔کوکاپیٹ میں غیرمجازتعمیرات منہدم کردی گئیں

تالابوں اورنہروں کے ایف ٹی ایل و بفرزونس کے علاوہ سرکاری اراضیات پر غیر مجازقبضوں کو برخواست کرنے کے لئے تشکیل دی گئی حیدرآبادڈیزاسٹررسپانس اینڈایسٹ مانیٹرنگ اینڈ پروٹکشن (حیدرا) کی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

حیدرآباد: تالابوں اورنہروں کے ایف ٹی ایل و بفرزونس کے علاوہ سرکاری اراضیات پر غیر مجازقبضوں کو برخواست کرنے کے لئے تشکیل دی گئی حیدرآبادڈیزاسٹررسپانس اینڈایسٹ مانیٹرنگ اینڈ پروٹکشن (حیدرا) کی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
محترمہ احمدی بیگم کو تلنگانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
جھیلوں کی اراضی پر تعمیرات کی اجازت دینے والے عہدیداروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
ایم بی اے میں 2598 نشستیں خالی
بھٹی وکرامارکا کی لاس ویگاس میں مائننگ ایکسپو میں شرکت
ڈرگس سے پاک تلنگانہ کی تعمیر، نوجوان تعاون کریں: جونیر این ٹی آر

اس ادارہ نے آج کوکاپیٹ میں غیرمجازقبضوں کومنہدم کردیا۔سروے نمبر147پرسرکاری اراضی پر قبضہ کرتے ہوئے کی گئی غیرمجاز تعمیرات کو حیدرانے آج صبح منہدم کردیا۔پولیس کی بھاری تعداد کی موجودگی میں یہ انہدامی کارروائی کی گئی۔

اس موقع پرحیدراکے عہدیداروں اورمقامی افرادمیں بحث وتکرارہوگئی۔ مقامی افراد نے اس کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے اس کو روکنے کی کوشش کی تاہم بھاری جے پی سی مشینوں کی مدد سے یہ انہدامی کارروائی انجام دی گئی۔عہدیداروں نے واضح کیا کہ غیرمجازقبضوں کوچھوڑنے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔

a3w
a3w