حیدرآباد

Hyderabad Metro Water Works: موٹر کے ذریعہ پانی حاصل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس اشوک ریڈی نے صارفین کو انتباہ دیا کہ اگر وہ پینے کے پانی کے حصول کیلئے برقی موٹر کا استعمال کریں گے تو اُنہیں نہ صرف 5 ہزارروپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا بلکہ ان کی موٹریں بھی ضبط کرلی جائیں گی۔

Hyderabad Metro Water Works: حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس اشوک ریڈی نے صارفین کو انتباہ دیا کہ اگر وہ پینے کے پانی کے حصول کیلئے برقی موٹر کا استعمال کریں گے تو اُنہیں نہ صرف 5 ہزارروپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا بلکہ ان کی موٹریں بھی ضبط کرلی جائیں گی۔

اشوک ریڈی آج شہر میں پانی کی سربراہی کے ضمن میں عہدیداروں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ پینے کے پانی کے حصول کیلئے برقی موٹر کے استعمال کیخلاف 15 اپریل سے شہر میں خصوصی مہم چلائیں اور اس مہم کو موٹر فری نل کے پانی کا نام دیں۔ اُنہوں نے کہاکہ واٹر بورڈ کی جانب سے شہر کے دور دراز علاقوں تک صاف پانی سربراہ کیاجارہا ہے۔ Hyderabad Metro Water Works

انہوں نے عوام پرزور دیا کہ وہ پانی کو ضائع نہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں زیر زمین پانی کی سطح میں کمی ہوگئی ہے۔ کئی علاقوں میں پانی کے ٹینکرس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اُنہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ آئندہ گرما میں پانی کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ اگر نل کے پانی کیلئے موٹروں کا استعمال کریں گے تو دیگر صارفین کو پانی کے کم پریشر کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔