اےپی۔ فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ
آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک باضابطہ طور پر پتہ نہیں چل سکا، تاہم ابتدائی شبہ شارٹ سرکٹ پر ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس حادثہ میں فیکٹری کے مشینری اور خام مال کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

حیدرآباد: اے پی کے نیلور ضلع کے نندورم گاؤں میں واقع جام آئل پوٹو فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ آگ کے ساتھ ساتھ شعلے بلند ہونے سے وہاں کام کرنے والے مزدوروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
فوری طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔ موقع پر پہنچے فائر فائٹرس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک باضابطہ طور پر پتہ نہیں چل سکا، تاہم ابتدائی شبہ شارٹ سرکٹ پر ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اس حادثہ میں فیکٹری کے مشینری اور خام مال کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور فیکٹری انتظامیہ سے ابتدائی بیانات قلمبند کیے۔
خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تمام مزدور محفوظ طور پر باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔
حکام نے فیکٹری میں حفاظتی اقدامات اور آگ بجھانے کے انتظامات کی جانچ کا حکم دیا ہے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔