تلنگانہ

حیدرآباد:پولیس کی تلاشی مہم۔50تولے سونابرآمد

انتخابی ضابطہ اخلاق کے پیش نظر پولیس نے تلنگانہ بھر میں گاڑیوں کی تلاشی مہم تیز کردی ہے۔

حیدرآباد: انتخابی ضابطہ اخلاق کے پیش نظر پولیس نے تلنگانہ بھر میں گاڑیوں کی تلاشی مہم تیز کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت
پولیس کی تلاشی مہم: عوام بھاری رقم کے ساتھ بازار جانے سے خوف زدہ
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی

کئی مقامات پر بھاری مقدار میں نقدی اور سونا ضبط کیا جا رہا ہے۔

اس کے ایک حصہ کے طور پر پولیس نے بدھ کی صبح حیدرآباد کے راجندر نگر کے تحت عطا پور میں گاڑیوں کی تلاشی لی۔

اس تلاشی میں 50 تولے سونا برآمد ہوا۔ مناسب دستاویزات نہ دکھانے پر سونا ضبط کیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ اس کی قیمت 30 لاکھ روپے ہوگی۔ سونا انکم ٹیکس (آئی ٹی) حکام کے حوالے کردیاگیا۔