حیدرآباد

زیادہ آواز پیداکرنے والے سائلنسرس کے خلاف حیدرآباد میں ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم

پولیس نے کہاکہ کئی گاڑیوں میں ان کے حقیقی سائلنسرس کی جگہ ترمیم شدہ سائلنسرس لگائے جارہے ہیں جو ناقابل قبول ہیں کیونکہ ان نئے طرح کے سائلنسرس سے زیادہ آوازآتی ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی راجندرنگرٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی مہم چلائی گئی۔کل شب چلائی گئی اس مہم میں ملازمین پولیس کی بڑی تعداد نے حصہ لیتے ہوئے زیادہ آواز پیداکرنے والے سائلنسرس پر توجہ مرکوز کی اورغیرقانونی طورپر لگائے گئے ان سائلنسرس کے خلاف بیداری بھی کی۔

متعلقہ خبریں
علامہ حُسام الدین فاضل و علامہ حمیدالدین عاقل حسامی کی دینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت
بچوں کے تحفظ کیلئے حیدرآباد ٹرافک پولیس کی جانب سے خصوصی مہم
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
کسانوں کے قرض معافی اسکیم پر عمل جلد مکمل ہوگا: تملاناگیشور راؤ
ڈی ایس سی میں منتخب بی ایڈ طلبہ کے اسناد کی تصدیق کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

پولیس نے کہاکہ کئی گاڑیوں میں ان کے حقیقی سائلنسرس کی جگہ ترمیم شدہ سائلنسرس لگائے جارہے ہیں جو ناقابل قبول ہیں کیونکہ ان نئے طرح کے سائلنسرس سے زیادہ آوازآتی ہے۔

اس سے صوتی آلودگی بھی پھیل رہی ہے اسی لئے اس مہم کے دوران اس طرح کے سائلنسرس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

ٹریفک پولیس نے ایسے سائلنسرس لگانے پر جرمانہ بھی عائد کرنے کا انتباہ دیا۔پولیس نے کہاکہ پکڑنے جانے کے بعد دوسری مرتبہ بھی ایسے ہی سائلنسرس کو استعمال کیاگیا تو ایف آئی آردرج کی جائے گی۔

پولیس نے نوجوانوں پر زوردیا کہ وہ شوروم میں بائیک کولگائے گئے سائلنسرس کا ہی استعمال کریں۔

a3w
a3w